کراچی میں جماعت اسلامی نے اسٹریٹ کرائمز کے خلاف 50 سے زائد تھانوں کے باہر احتجاج کیا۔
شہر قائد کے علاقے نیو ٹاؤن تھانے کے باہر جماعت اسلامی کے کارکنان جمع ہوئے۔
کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسٹریٹ کرائم شہر میں بڑھتا جارہا ہے، پولیس بھی کرمنلز کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔
مقررین نے کہا کہ ابھی صرف تھانوں کے باہر احتجاج کر رہے ہیں، واقعات نہ رُکے تو پولیس کے اعلیٰ افسران کے دفاتر کا گھیراؤ کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہری لُٹ رہے ہیں پولیس خاموش ہے۔
Comments are closed.