کراچی میں منگل کی صبح آٹھویں، نویں اور دسویں محرم کے جلوس کے سلسلے میں پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔
اس حوالے سے تینوں دنوں کے جلوس کے روٹ کے اطراف کی سڑکوں اور گلیوں پر تین دن کے لیے کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ اتنے ہی دنوں کے لیے دکانوں اور مارکیٹوں کو سربمہر کیا گیا ہے۔
پولیس نے ایم جناح روڈ، صدر، پریڈی، جامعہ کلاتھ مارکیٹ، کھارادر، بولٹن مارکیٹ اور دیگر علاقوں میں کنٹینرز لگا دیے ہیں۔
مقامی انتظامیہ نے دکانداروں اور ایسوسی ایشنز کی موجودگی میں دکانوں کو بھی سیل کردیا ہے۔
واضح رہے کہ منگل کی صبح آٹھویں محرم کا جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا جو ایم اے جناح روڈ صدر پریڈی سے ہوتا ہوا واپس ایم اے جناح روڈ پر آکر کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا، جبکہ نویں محرم اور یوم عاشور کا جلوس بھی اسی روٹ سے گزرتا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ تمام علاقے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی مدد سے کلیئر بھی کروائے جا رہے ہیں۔
Comments are closed.