جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: آن لائن پلاٹ بیچنے والا نوجوان اغواء، والدہ کا بیان سامنے آگیا

کراچی میں آن لائن پلاٹ بیچنے والے نوجوان کو جھانسہ دے کر پلاٹ خریدنے والوں نے گاڑی اور پلاٹ کی فائل سمیت اغوا کرلیا۔ مغوی نوجوان کی والد کا بیان بھی سامنے آگیا۔

پولیس 20 گھنٹے گزرنے کے باوجود مغوی مجتبیٰ کا پتا لگانے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ او لیول کے اسٹوڈنٹ کو سائٹ سپر ہائی وے تھانے کی حدود سے اغوا کیا گیا، مغوی نوجوان کی والدہ نے ایف آئی آر کٹوا دی۔

مغوی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ بظاہر پلاٹ خریدنے کے خواہشمند افراد نے ان کے گھر آکر کاغذات چیک کیے، ٹوکن منی دینے کیلئے اپنے گھر بلوایا اور  بہانہ بنایا کہ ان کی گاڑی خراب ہے، اس لیے بیٹے کو اپنی گاڑی نکالنے کا کہا۔

انہوں نے کہا کہ ہم پلاٹ کی ڈیل کرنے گلشن معمار جا رہے تھے، میرے شوہر کا دوست اسامہ گاڑی چلا رہا تھا، پلاٹ کے قریب پہنچے تو ہم پر گن تان لی گئی، ملزمان نے ہمارے فون بند کر دیے، پہلے اسامہ کو گاڑی سے اتارا۔

خاتون نے مزید بتایا کہ ملزمان مجھے جمالی پل پر اتارنے کے بعد مجتبیٰ کو گاڑی اور پلاٹ کے کاغذات سمیت اغوا کر کے لے گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.