جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی کے سچل میں 9 نومبر کو آن لائن ٹیکسی ڈرائیور شاہزیب کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مرکزی ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور کار ٹریکر کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے کار چھیننے کے دوران شاہ زیب کو قتل کیا، گرفتار ملزم نے شاہ زیب کی گاڑی کو آن لائن بک کرائی تھی، ملزم نے شاہزیب کو گاڑی سائیڈ پر لگانے کا کہا۔

حکام نے بتایا کہ شاہزیب کے گاڑی روکنے پر ملزمان نے اس کی گردن میں گولی مار دی، گاڑی کا ٹریکر بند ہونے کی وجہ سے ملزم کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، ملزم نے اس سے قبل بھی ایک اور ڈرائیور سے گاڑی چھیننے کی کوشش کی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.