لاہور سے کراچی آنے والی خیبر میل ایکسپریس کو میاں چنوں کے قریب حادثہ پیش آیا ہے ۔
ریلوے ذرائع کے مطابق ڈرائیور کی غلطی نے سیکڑوں مسافروں کی جان کو خطرے میں ڈال دیا، 2 ڈاؤن خیبر میل ایکسپریس کی کئی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔
ریلوے ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبر میل کے ڈرائیورز حنیف غازی نے قریبی عزیز کے انتقال پر چارج چھوڑا اور ٹرین کا چارج ڈرائیور محمد زبیر کے حوالے کر کے روانہ ہوگیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق چارج لینے کے بعد آنے والے ڈرائیور زبیر نے بریکنگ پاور کو چیک نہیں کیا، بریکنگ پاور چیک نہ ہونے کی وجہ سے ڈرائیور بریک پر کنٹرول نہ رکھ سکا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ خیبر میل ایکسپریس ایک گھنٹے سے زائد وقت سے میاں چنوں اسٹیشن کے قریب کھڑی ہے۔
دوسری جانب ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریل کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Comments are closed.