اتوار 7؍ربیع الاول 1445ھ24؍ستمبر 2023ء

کراچی: آرٹس کونسل میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج 1 ورکشاپ، 2 ڈرامے پیش ہونگے

آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں جاری پاکستان تھیٹر فیسٹیول کا آج 17واں روز ہے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں آج ایک ورکشاپ ہو گی جبکہ 2 ڈرامے پیش کیے جائیں گے۔

پاکستان تھیٹر فیسٹیول میں 17ویں روز سہ پہر 3 بجے ایک ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ پہلا ڈرامہ شام 7 بجے پیش کیا جائے گا۔

تھیٹر ڈرامہ’گدھا منڈی‘ عالمی سماجی مسائل پر روشنی ڈالتا ہے اور دوسرا ڈرامہ ’ڈنر ود ڈارلنگ‘ رات 9 بجے پیش کیا جائے گا۔

8 ستمبر سے شروع ہونے والا پاکستان تھیٹر فیسٹیول 8 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.