آرٹس کونسل کراچی کے زیر اہتمام امریکن تھیٹر گروپ ‘اَپ لفٹ’ کی جانب سے فزیکل تھیٹر ورکشاپ Transcending Technique کا انعقاد کیا گیا۔
آرٹس کونسل میں تھیٹر کا بین الاقوامی میلہ جاری ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر مختلف کھیل پیش کیے جا رہے ہیں۔
فیسٹیول میں بین الاقوامی تھیٹر گروپس کی جانب سے تربیتی ورکشاپس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
تھیٹر کی یہ پہلی ورکشاپ امریکن فزیکل تھیٹر گروپ ‘اَپ لفٹ’ کی جانب سے منعقد کی گئی۔
ورکشاپ میں امریکن تھیٹر گروپ اَپ لفٹ کے ممبران ہنا گیف، جولیانا فریک اور نکولیٹ روتھیر نے فزیکل تھیٹر کے حوالے سے طلباء کو مختلف تربیتی گُر سکھائے۔
امریکی انسٹرکٹرز نے خوب مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ فزیکل تھیٹر کیلئے کس طرح جسم کو تیار کیا جاتا ہے۔
تھیٹر ورکشاپ میں نوجوان نسل کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے امریکی گروپ کی مہارت سے خوب استفادہ کیا۔
Comments are closed.