اتوار13؍ذوالحجہ 1444ھ2؍جولائی 2023ء

کراچی: آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح اور رات میں بوندا باندی کا امکان ہے۔

شہرِ قائد میں 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

کراچی میں آج بوندا باندی اور موسم خوش گوار رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے، جن میں نمی کا تناسب 63 فیصد ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.