اتوار11؍محرم الحرام 1445ھ30؍جولائی 2023ء

کراچی: آج شام ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج شام یا رات میں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں جنوب مغرب سے 28 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 77 فیصد ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بوندا باندی ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.