کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو بھی موسم گرم تر اور مرطوب رہ سکتا ہے، کل پارہ 36 سے 38 جبکہ پرسوں 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہواؤں کے رخ میں تبدیلی سے گرمی کی شدت زیادہ محسوس کی جائے گی، دن کے بیشتر حصے میں مغرب سے زمینی ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ بعد میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
Comments are closed.