جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی: آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی

کراچی کے آئی آئی چندریگر روڈ پر عمارت میں آگ لگ گئی۔ لوگوں کو سیڑھیوں کی مدد سے دوسری عمارت میں منتقل کیا جارہا ہے۔

چار منزلہ عمارت کے بجلی کے میٹر سے شروع ہونے والی آگ کو پھیلنے سے روک دیا گیا ہے۔ آگ بجھانے کےلیے چار فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل بھی موجود ہیں۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ مزید فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کو طلب کیا گیا ہے۔ آگ کی نوعیت سے متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ 

دوسری جانب کےالیکٹرک کا عملہ بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔ 

عمارت میں موجود لوگ کھڑکیوں پر آگئے اور دوسری عمارت میں جانے کی کوششیں کرنے لگے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں دفاتر موجود ہیں، لوگ چھت پر چلے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.