ہفتہ 17؍رمضان المبارک 1444ھ 8؍اپریل 2023ء

کراچی ، نارتھ کراچی میں پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق نارتھ کراچی کے علاقے میں بابا موڑ کے قریب تین ڈاکو شہریوں کو لوٹ کر فرار ہورہے تھے کہ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو ہلاک ہوگئے، ہلاک ڈاکوؤں کے قبضے سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا ہے۔

پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت اویس، راشد اور ذیشان کے نام سے ہوئی ہے۔

ہلاک ڈاکوؤں کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.