کراچی میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے کورنگی کے 2 سب ڈویژنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگی کے 2 سب ڈویژنز کی 5 یونین کونسلز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کے ایریاز میں اجتماعات اور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔
ضلعی انتظامیہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن والے ایریاز میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن 13 جولائی سے 26 جولائی تک نافذ العمل رہے گا۔
Comments are closed.