کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 10 میں کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جس کی شناخت 35 سال کے عمران ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔
ٹارگٹ کلنگ کا شبہ ظاہر کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے مقتول سے کچھ چھینا نہیں، مقتول کے سر میں گولی لگی۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران ہارون کی کھارادر میں کپڑوں کی دکان ہے، مقتول پر اہلیہ کے ساتھ گاڑی پر جاتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔
مقتول کے رشتے دار نے کہا ہے کہ عمران کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، ہمیں لگا کوئی واردات ہوئی ہوگی، مقتول کا کسی سے کوئی لین دین بھی نہیں تھا۔
Comments are closed.