اتوار3؍ربیع الثانی 1444ھ30؍اکتوبر 2022ء

کراچی:پولیس کا کومنگ آپریشن، ڈاکو ہلاک، SHO زخمی

کراچی میں سرسید تھانے کی حدود بلال کالونی میں کومبنگ آپریشن کے دوران ڈاکو نے گھر سے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او شاہد تاج زخمی ہوگیا، ملزم نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔

نیو کراچی سیکٹر 7 اے، بلال کالونی میں سرسید پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ علاقے میں سرچ آپریشن کیا۔

گھر گھر تلاشی کے دوران پولیس ایک گھر کی تلاشی کے لیے رکی تو گھر کے اندر سے ڈاکو نے فائرنگ کردی جس سے ایس ایچ او سرسید سب انسپکٹر شاہد تاج ہاتھ پر گولی گولی لگنے سے زخمی ہوگئے،جبکہ ایک اہلکار کے سر کے اوپر سے گولی گزر گئی اور وہ محفوظ رہا۔

اس موقع پر ملزم نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ سے مارا گیا۔

ہلاک ملزم کی شناخت اعظم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ پولیس کو ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا، ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.