کراچی میں ناظم آباد میٹرک بورڈآفس کےقریب فائرنگ سے دکاندار سمیت 2افراد زخمی ہوگئے، زخمی دکاندار کے مطابق ملزمان نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے تلاشی لی، واقعہ کے خلاف دکانداروں نے احتجاج بھی کیا۔
زخمی نصراللہ کے مطابق 2ملزمان دکان میں آئے جس میں سے ایک نے پولیس سے ملتی جلتی پینٹ پہن رکھی تھی۔
ملزمان نےکہا کہ ہاتھ اوپر کرو ہم پولیس والے ہیں، ایک نے تلاشی کے دوران جیبوں پر ہاتھ مارا تو تلخ کلامی ہوگئی، اس پرملزمان نے فائرنگ کردی جس سے ایک کسٹمر زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو 30بور پستول کی گولیاں لگی ہیں جوکہ پولیس کے پاس نہیں ہوتا ۔
پولیس کاکہنا ہے کہ پولیس یونیفارم سے ملتی جلتی پینٹ کے باعث متاثرہ شہریوں کو غلط فہمی ہوئی۔
Comments are closed.