کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الاصف اسکوائر کے قریب ٹرک کی ٹکر سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق بچوں کی شناخت 15سالہ عبدالجبار اور 16 سالہ ارباز کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق نوجوان پنکچرکی دکان پر کام کر رہے تھے کہ ٹرک ریورس کرنے کے دوران دونوں اس کی زد میں آگئے۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرکے ٹرک تحویل میں لے لیا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.