pregnant hookup glasgow hookups gay hookup places in gloucester county nj hookup Blooming Grove cd hookups in cochise county

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن

ویسٹ انڈیز ویمنز کرکٹ ٹیم آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اپنا پہلا ٹریننگ سیشن کر رہی ہے۔

مہمان ٹیم نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بیٹنگ، بولنگ فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے 8 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ کراچی پولیس نے ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں مربوط سیکیورٹی پلان مرتب کیا ہوا ہے۔

کراچی پولیس کے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ ایس ایس یو کے ترجمان کے مطابق 368 کمانڈوز سمیت سیکیورٹی ڈویژن کے500 اہلکار حفاظتی ڈیوٹی کے فرائض انجام دیں گے، ایس ایس یو کی لیڈی کمانڈوز بھی سیکیورٹی فرائض پر مامور ہوں گی۔

اسپیشلائزڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول بسیں نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی صورتحال کی نگرانی کرنے کے لیے عملے سمیت موجود ہوں گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.