جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی:موسم خشک، رات سرد رہنے کا امکان

پاکستان کے معاشی حب کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح کے وقت میدانی علاقوں میں دھند کا بھی امکان ہے۔

کراچی میں کم سے کم درجۂ حرارت 17.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو صبح کے اوقات میں 16 سے 18 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

شہرٍ قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 27 سے 29 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 4 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ریکارڈ ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.