اتوار26؍ربیع الاول 1444ھ23؍اکتوبر 2022ء

کراچی:شاہراہ فیصل پر 3 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں

کراچی میں شاہراہ فیصل پر عائشہ باوانی کے قریب تیز رفتار 3 کاریں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ایک گاڑی گرین بیلٹ پر، ایک فٹ پاتھ پر جبکہ تیسری سڑک کے بائیں جانب سلو لین پر تباہ حالت میں موجود تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کیلئے سڑک اور عمارتوں پر موجود سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز سے مدد لی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.