کراچی کی شمسی سوسائٹی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہر میں آج ہوئی بارش کے بعد شمسی سوسائٹی میں بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق ہوگیا ہے۔
علاقہ پولیس کاکہنا ہے کہ حادثے کے بعد کے الیکٹرک ٹیم کو فوری طور پر اطلاع دی گئی اور جائے وقوعہ پر طلب کیا گیا۔
پولیس نے کے الیکٹرک ٹیم کو کہا کہ مسئلے کا فوری سد باب کیا جائےاور کھمبے سے کرنٹ کو روکا جائے تاکہ مزید کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آسکے۔
Comments are closed.