بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی:اغواء کار خاتون ساتھی سمیت گرفتار

کراچی کے علاقے گلشن بہار سے بچوں کو اغواء کرتے ہوئے خاتون کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزمان نے 3 بچوں کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے شور مچانے پر اہل علاقہ نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.