کراچی کے علاقے میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے لے کر فرار ہونے کے کیس میں پولیس نے مزید تین گرفتار ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کردیا۔ مرکزی ملزم کو تا حال گرفتار نہیں کیا جاسکا، عدالت نے تینوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
عدالت نے ملزمان ذوالفقار، جاوید احمد اور شہزاد کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پیش کیا۔
تفتیشی افسرنے عدالت کو بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف مرکزی ملزمان کی سہولت کاری کا الزام ہے۔ تفتیش کے دوران مزید ملزمان سے متعلق معلومات ملی ہیں۔
مقدمے میں اب تک 9 ملزمان گرفتار ہیں جبکہ 22 ملزمان کی نشاندہی کی جاچکی ہے۔ ملزمان سے تفتیش اور مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے تینوں ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
Comments are closed.