کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کا افسر گھی تیل کی گاڑی چھیننے میں ملوث نکلا، جسے گرفتار کرلیا گیا اس کے ساتھ دیگر چار ملزم بھی دھر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق نیو کراچی میں پولیس موبائل نے گھی تیل لے جانے والی گاڑی کو روکا اور ساتھ لے گئے، ٹریکر کی مدد سے گاڑی کو پولیس نے گارڈن کے قریب ڈھونڈ نکالا، سی ٹی ڈی افسر کا گن مین فرار ہوگیا، جبکہ چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد نے بتایا کہ گاڑی چھنوانے میں انسپکٹر ظفر اقبال ملوث ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر ظفر اقبال کے ماتحت 6 اہلکاروں نے نیو کراچی سے تیل اور گھی سے لدی گاڑی پکڑی تھی، پولیس ٹریکر کی مدد سے گاڑی تک پہنچی تو پولیس اہلکار تیل کے کنستر نکال رہے تھے۔
پولیس نے موقع سے 4 اہلکاروں کو گرفتار کیا تو انہوں نے انسپکٹر ظفر اقبال کا نام لیا۔
Comments are closed.