کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ موڑ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی گاڑی کی دھماکے سے قبل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں متاثرہ گاڑی کو جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔
کراچی کے علاقے مواچھ گوٹھ کے قریب دھماکے سے متاثرہ منی ٹرک کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
ہفتے کی شب 9 بج کر 24 منٹ اور 45 سیکنڈز پر منی ٹرک کے آگے اور پیچھے موٹر سائیکل سوار افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔
مواچھ موڑ پر موٹرسائیکل سوار دہشتگردوں نے گاڑی کو نشانہ بنایا۔
حکومت سندھ نے مواچھ گوٹھ سانحے میں شہید افراد کے لواحقین کے لئے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ تمام زخمیوں کے علاج کے اخراجات بھی اٹھائے گی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہداء کی جان کی کوئی قیمت نہیں ہے۔ حکومت سندھ متاثرہ شہریوں کی مدد اپنی ذمہ داری سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کو گرفتار کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔
Comments are closed.