کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس کی کارروائی، کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے 4 شادی ہال مالکان اور منیجرز کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جاری کیے گئے ایس پیز میں شادی کے پروگرام کی اجازت صرف کھلے مقام پر ہے۔
پولیس کے مطابق کراچی میں دو روز کے دوران 10 شادی ہال مالکان اور منیجرز کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد میں بھی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 2 شادی ہال اور ایک مارکیٹ سیل کر دی گئی ہے۔
Comments are closed.