سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے کراچی میں رات گئے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے جوہر آباد میں غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کردیا۔
سندھ بلڈنگ کنڑول اتھارٹی نے رات گئے جوہر آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی۔
آپریشن بغیر نقشے اور خلاف قانون کی گئی تعمیرات کے خلاف کیا گیا، ڈپٹی ڈائریکٹر ضلع وسطی ریاض احمد نے آپریشن کی نگرانی کی۔
کارروائی میں ہیوی مشینری سے غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیا گیا ہے، کارروائی رات گئے تک جاری رہی۔
Comments are closed.