چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 اپریل کے بعد درجۂ حرارت میں اضافے کا امکان ہے، درجۂ حرارت 34 سے 36 تک بھی جا سکتا ہے۔
ایک بیان میں چیف میٹرولوجسٹ نے کہا ہے کہ یکم رمضان سے شہر کا موسم خوش گوار ہے، رمضان میں معمول سے کم درجۂ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 5 سے 6 اپریل تک پاکستان میں مغربی ہواؤں کے زیر اثر موسم خوش گوار رہے گا۔
سردار سرفراز کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں ہیٹ ویو کا فی الحال کوئی امکان نہیں، رواں سال مون سون کی بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ہے۔
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر آج اور کل تیز سمندری ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ شام کے اوقات میں ہوائیں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں، اسی دوران مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہے گا۔
Comments are closed.