کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں علاقہ مکینوں نے 3 مبینہ ڈاکوؤں کو پکڑلیا، ملزمان کو تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔
گلستان جوہر کے شادی ہال میں فائرنگ سے ایک سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گارڈ نے اپنے ہی اسلحہ سے خودکشی کی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق گارڈ عبدالماجد کا تعلق دادو سے تھا، شادی ہال میں کام کرنے والے 7 افراد کو حراست میں لیا ہے۔
پولیس کے مطابق متوفی گارڈ شادی ہال میں 3 سال سے کام کر رہا تھا، واقعہ کے وقت سیکیورٹی گارڈ ہال کے آفس میں اکیلا تھا۔
دوسری جانب ملیر لیاقت مارکیٹ کے قریب بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
Comments are closed.