بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، 2 پیٹرول پمپس پر 2 ملزمان کی سیکنڈوں میں واردات

کراچی میں شاہراہ فیصل کے دو پیٹرول پمپس پر مسلح ملزمان نے وارداتیں کیں، پھرتیلے ڈاکو سیکنڈوں میں لوٹ مار کر کے فرار ہوئے۔

پولیس رپورٹس کے مطابق شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب بی انرجی پر شلوار قمیض میں ملبوس دو مسلح ملزمان آئے جن میں سے ایک ملزم پستول لے کر اترا اور چند سیکنڈز میں پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے لوٹ مار کرکے فرار ہوگیا۔

عینی شاہدین کے مطابق اس کے قریب ہی ایک اور پیٹرول پمپ پر بھی انہی دو ملزمان نے واردات کی۔

دوسری واردارت کے دوران بھی موٹر سائیکل پر عقب میں بیٹھا ہوا وہی ملزم اترا اور پیٹرول پمپ کے کیشئیر سے رقم لوٹنے میں پچھلے طریقۂ واردات کی طرح چند سیکنڈ لگائے۔

پولیس کے مطابق ان ملزمان نے ایک پیٹرول پمپ کے کیشیئر سے 22 ہزار اور دوسرے سے 34 ہزار روپے چھینے۔

پولیس نے پیٹرول پمپس کی سی سی ٹی وی فوٹیجز کو مقدے کا حصہ بنا لیا ہے۔

ان ویڈیوز میں موٹر سائیکل چلانے والے ملزم کو واضح طور پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.