
شہرِ قائد کراچی میں رواں ہفتے، 18 مئی سے ہیٹ ویو دوبارہ شدید ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج اور کل موسم گرم رہنے کا امکان، کراچی میں درجۂ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چلیں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبہ سندھ کے دیگر شہروں جیکب آباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور میں درجۂ حرارت 48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے جبکہ حیدرآباد، میرپور خاص، عمرکوٹ، سانگھڑ، تھرپارکر میں پارہ 44 سے 46 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹھٹھہ اور بدین میں درجہٗ حرارت 40 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔
دوسری جانب عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولسنے کہا ہے کہ پاکستان اور شمال مغربی بھارت میں گرمی کی لہر میں آج سے کمی کا امکان ہے، افغانستان پر موجود مغربی ڈسٹر بنس سے آج سے بدھ تک گرمی کی شدت کم ہوگی۔
Comments are closed.