کراچی میں 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرکے فروخت کرنے والے موٹر سائیکل لفٹر کو پولیس نے بھینس کالونی میں مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ملزم چوری کی موٹر سائیکل 8 سے 25 ہزار روپے میں فروخت کردیتا تھا۔
پندرہ ہزار موٹر سائیکلیں چوری کرکے حب منتقل کرنےوالے ملزم کو گزشتہ روز بھینس کالونی میں مقابلے کے بعد ساتھی سمیت زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔
موٹر سائیکل لفٹر آصف نے ویڈیو بیان میں 15ہزار موٹرسائیکلیں چوری کرکے حب منتقل کرنے کا اعتراف کیا۔
ملزم نے بتایا کہ میرا باپ ٹارگٹ کلر تھا جو پولیس مقابلے میں مارا گیا، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کرکے بلوچستان لے جاتا ہوں اب تک 12 گاڑیاں اور 10 سے 15 ہزار موٹر سائیکلیں چوری کی ہیں۔
ملزم کے مطابق اُس نے گاڑیاں گلشن حدید ،ماڈل کالونی اور بنگالی پاڑے سے چوری کیں، آصف نے بتایا کہ وہ اس سے قبل 4 مرتبہ گرفتار ہوچکا ہے۔
Comments are closed.