کراچی میں پولیس نے سہراب گوٹھ اور الآصف اسکوائر کے قریب خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارکر سپر ہائی وے پر ہنگامہ آرائی کرانے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایس پی سہراب گوٹھ سہیل فیض کے مطابق گزشتہ سال سپر ہائی وے پر ملزم رانا بلوچ نے ساتھیوں کی مدد سے ہنگامہ آرائی کی تھی، ملزم ہنگامہ آرائی کے بعد افغانستان فرار ہوگیا تھا۔
سہیل فیض کا کہنا ہے کہ ملزم رانا بلوچ نے ہنگامہ آرائی کے دوران جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی بس جلائی تھی، ملزم نے ہنگامہ آرائی کے دوران متعدد گاڑیوں کو بھی جلایا۔
پولیس کے مطابق رانا بلوچ سپر ہائی وے اور اطراف میں افغانستان کا جھنڈا لہرانے میں بھی ملوث ہے، گرفتار ملزم کا تعلق پی ٹی ایم سے بھی ہے۔
Comments are closed.