جمعہ 30؍رمضان المبارک 1444ھ21؍اپریل 2023ء

کراچی، گھر میں سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی

کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں سلینڈر پھٹنے سے میاں بیوی سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی سیکٹر 4 ڈی میں گھر کے اندر زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کے بعد کچن کی دیوار کو نقصان پہنچا اور کچن کا سامان بھی گرگیا۔

دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جن میں میاں بیوی اور 2 بچے شامل ہیں۔

زخمی افراد کی شناخت عبدالرحمٰن 40 سالہ، سمیرا 35 سالہ، فزا 15 سالہ اور یوسف10 سالہ کے نام سے ہوئی ہے۔

زخمیوں کو سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.