گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے آگ سے متاثرہ عرشی سینٹر فیڈرل بی ایریا کا دورہ کیا۔
اس موقع پر جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سب ایسے سانحات کے ذمے دار ہیں لیکن ہم دوسروں کو ان سانحات کا ذمے دار ٹھہراتے ہیں۔
گورنر سندھ نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب سے رابطہ کرکے زور دیا کہ واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے۔
دوسری جانب نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ آج کا واقعہ بہت بڑا سبق ہے، امید ہے حکومت سندھ اور دیگر ادارے مل کر بیٹھیں گے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی عائشہ منزل پہنچ کر متاثر سینٹر کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ شہر کے چار مختلف مقامات پر عمارتوں کا معائنہ شروع کردیا ہے۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں فائر سیفٹی کے بغیر عمارتیں نہیں چل سکتیں، جن عمارتوں کی منظوری سیفٹی سسٹم کے بغیر دی گئی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔
Comments are closed.