جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، گلشن معمار اور فشری میں لگی آگ بجھا دی گئی

کراچی میں رات گئے گلشن معمار اور فشری میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، دونوں واقعات میں فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

گلشن معمار صنوبر ہائٹس میں موجود دکانوں میں رات گئے اچانک آگ لگ گئی، آگ کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کی دو اور پھر مزید ایک اور گاڑی روانہ کی گئی۔

ایک گھنٹے کے ریسکیو آپریشن کے بعد دکانوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ آگ سے چھ دکانیں مکمل طور پر جل گئیں، آگ کی اطلاع کے بعد کے الیکڑک نے موقع پر پہنچ کر صنوبر ہائٹس اپارٹمنٹ کی بجلی منقطع کی، آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دوسری جانب فشریز میں موجود ایک کنٹینر میں بھی آگ لگی، حکام کے مطابق آگ سامان سے لدے کنٹینر کے اندر لگی تھی۔

کنٹینر میں پلاسٹک کا دانہ موجود تھا، تاہم فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.