کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 4 اعشاریہ82 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں گزشتہ24 گھنٹوں میں کورونا کے 8 ہزار 610 ٹیسٹ کیے گئےجس کے بعد 415 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدرآباد میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 5 اعشاریہ 26 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب سندھ بھر میں مجموعی طور پر کورونا کیسز کی شرح 4 اعشاریہ 42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ سندھ بھر میں کورونا کے 10 ہزار 197 ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 451 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ۔
Comments are closed.