کراچی میں کشمیر روڈ پر کار پر فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تفتیش جاری ہے، پولیس نے جائے وقوعہ اور اطراف سے شواہد اکٹھے کیے اور ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔
کشمیر روڈ پر فائرنگ سے عامر ہارون نامی شخص کے قتل کا مقدمہ تاحال درج نہیں ہوسکا ہے۔
مقتول سونے کا کاروبار کرتا تھا، ملزمان نے مقتول پر کلاشنکوف کا پورا برسٹ چلایا ہے، مقتول کا بہت سے لوگوں کے ساتھ لین دین کا تنازع تھا۔
اسی تنازعے کے پیش نظر مقتول نے اپنی مدعیت میں مختلف لوگوں پر کیس بھی کیے ہوئے تھے، مقتول کا کوئی بھی لین دین کا تنازع 5 لاکھ سے زیادہ کا نہیں تھا۔
مقتول عامر سنار اور بلڈر بھی تھا، مقتول نے گلشن اقبال میں بلڈر کے ساتھ کاروبار شروع کیا تھا۔
پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ واقعے میں اجرتی قاتلوں کو استعمال کیا گیا ہے، موٹر سائیکل سوار دونوں ملزمان ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا ہے۔
پولیس کو جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول ملے ہیں جبکہ اطراف میں موجود سی سی ٹی وی بھی ڈھونڈے جا رہے ہیں تاکہ مزید شواہد حاصل کیے جاسکیں۔
Comments are closed.