بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، کثیر المنزلہ عمارت میں لگی آگ بجھانے میں تاحال ناکامی

کراچی کی پندرہ منزلہ عمارت کے سپر اسٹور میں لگی آگ چوتھے روز بھی مکمل طور پر نہ بجھائی جاسکی۔

چوتھے دن بھی فائر بریگیڈ عملے کی سر توڑ کو ششیں جاری ہیں۔ نیوی اور رینجرز کی ٹیمیں بھی امدادی کاموں میں شریک ہیں۔

رپورٹس کے مطابق پہلی منزل پر رکھے سامان میں لگی آگ بجھانے کے لئے دیوار توڑ دی گئی ہے۔

گزشتہ روز واٹر بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کا کہنا تھا کہ اب تک 10 لاکھ گیلن سے زائد پانی فراہم کیا گیا ہے، آگ پر قابو پانے تک فائر بریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

دوسری جانب آتشزدگی کے واقعے کے بعد کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو شہر بھر میں قائم شاپنگ مالز اور ہائی رائز بلڈنگز کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جمع ہونے والا پانی نکالنے کے بعد بیسمنٹ کا معائنہ کیا جائےگا۔

واضح رہے کہ آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے جبکہ امدادی کاموں میں مصروف کئی اہلکاروں کی حالت بھی غیر ہوگئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.