کراچی کے علاقے ناظم آباد میں چلتی کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی، موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے کار کا تعاقب کیا اور فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔
عینی شاہد کے مطابق کار دیوار سے ٹکرائی تو شہری مدد کے لئے پہنچے، جاں بحق ہونے والے افراد میں ایک کی شناخت طارق کے نام سے کی گئی ہے جبکہ دوسرا آن لائن ٹیکسی ڈرائیور تھا۔
زخمی خاتون بینش کے ہاتھ میں گولی لگی جسے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
مقتول طارق اور زخمی بینش سیاسی جماعت کے علاقائی عہدیدار کے قریبی عزیز ہیں، مقتول طارق اپنی بیوی کے ساتھ شادی کی تقریب سے گھر جانے کے لئے نکلا تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ٹارگٹ کلنگ کا لگتا ہے، ملزمان نے 14 گولیاں چلائیں 9 طارق اور 4 ٹیکسی ڈرائیور کو لگیں، وقوع سے تین تیس بور کے تین راؤنڈ ملے ہیں۔
مقتول گارڈن کا رہائشی اور اسٹیل کے کاروبار سے منسلک تھا۔
Comments are closed.