منگل26؍ربیع الثانی 1444ھ22؍نومبر2022ء

کراچی، ڈیفنس میں نامعلوم کار سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو میں نامعلوم گاڑی سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک گاڑی کو روک کر تھانے لے جارہے تھے، گاڑی میں سوار شخص اور پولیس اہلکار کے درمیان ویڈیو بنانے پر تلخ کلامی ہوئی جس پر گاڑی میں بیٹھے شخص نے فائرنگ کر دی۔

گاڑی میں سوار شخص کے ہمراہ ایک لڑکی بھی موجود تھی، فائرنگ کے بعد ملزم گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.