جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر قتل

کراچی میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب ڈاکوؤں نے مزاحمت پر آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کے رائیڈر کو گولی مار کر قتل کردیا، مقتول پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا۔

پولیس کے مطابق میٹرک بورڈ آفس کے قریب فائرنگ سے ارسلان نامی شخص زخمی ہوگیا جسے پہلے عباسی شہید اسپتال اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

مقتول آن لائن فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا رائیڈر تھا، عینی شاہدین نے پولیس کو بتایا کہ موٹرسائیکل پر سوار 2 ڈاکوؤں نے مقتول سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پر ارسلان کو گولی ماردی۔

مقتول ارسلان پانچ بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھا اور نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی کا رہائشی تھا۔

ارسلان گزشتہ ڈیڑھ سال سے آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا کام کرتا تھا، مقتول غیرشادی شدہ تھا اور رات کے وقت آن لائن فوڈ ڈیلیوری کرتا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.