کراچی کے علاقے لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب ڈمپر اور موٹرسائیکل میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور فرار ہوگیا۔
دوسری جانب کالا پل کے قریب خیبر میل ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترگئی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو دوسری بوگی لگا کر تین گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ کردیا گیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.