کراچی میں عائشہ منزل پر ایک ڈاکو کو عوام نے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، شاہراہ فیصل پر کار الٹ گئی، واقعے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ اورنگی ٹاؤن میں بنارس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق عائشہ منزل پر ڈکیتی کی کوشش کرنے والے 2 ڈاکو عوام کے ہتھے چڑھ گئے۔
ایک ڈاکو کو عوام نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہوگیا، پکڑے جانے والے ڈاکو کو عوام نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔
ذرائع کے مطابق شاہراہ فیصل پر اسٹارگیٹ کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی۔حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں بنارس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔
Comments are closed.