کراچی میں شاہراہ فیصل پر پی اے ایف میوزیم کے قریب نامعلوم ملزمان جیو نیوز کے پروڈیوسر سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔
پی اے ایف میوزیم کے قریب جیو نیوز کے پروڈیوسر منصور احمد سے 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوئے۔
رپورٹس کے مطابق واقعہ کے وقت قریب یا دور دور تک پولیس کی نفری موجود نہیں تھی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور روایتی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پکڑنے کا دعویٰ کیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.