پیر10؍شوال المکرم 1444ھ یکم مئی 2023ء

کراچی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

کورنگی گودام چورنگی کے قریب بھی ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔

کراچی میں مزارِ قائد کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص کو زخمی کرنے والے ملزمان کے شہر سے فرار ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ زون میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 6 ملزمان  کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے منشیات اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے، پولیس نے 28 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لے لیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.