سندھ کے تعلیمی بورڈ کے چیئرمینز نے امتحانات جزوی طور پر ٹھیکے پر دینے پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔
سندھ کے تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز کا اجلاس ہوا جس میں سندھ بورڈز کے امتحانات ٹھیکے پر دینے کے معاملے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں چیئرمینز بورڈز نے مکمل امتحانات کے بجائے جزوی طور پر ٹھیکے پر دینے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔
چیئرمین بورڈز نے موجودہ تعلیمی سال کے بجائے آئندہ تعلیمی سال کے امتحانات ٹھیکے پر دینے کی تجویز دی ہے۔
چیئرمینز بورڈز کا کہنا ہے امتحانات ٹھیکے پر دینے سے قبل حکومت سندھ بورڈز کے واجبات ادا کرے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ صورتحال غیر یقنی ہے حکومت سندھ جلد اس حوالے سے حتمی فیصلہ اور قانون سازی کرے۔
Comments are closed.