جانوروں کے طبی ماہرین پر مشتمل فورپاز انٹرنیشنل کی7 رکنی ٹیم نے کراچی کے چڑیا گھر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراچی کے ترجمان نے کہا کہ فورپاز کی ٹیم نے چڑیا گھر میں بیمار ہتھنی نورجہاں کا طبی معائنہ بھی کیا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمنی، آسٹریا اور دیگر ممالک کے ماہرین نے ہتھنیوں کے انکلوژر کو ناکافی قرار دیا، ایڈمنسٹریٹر کراچی سیف الرحمٰن نے ہتھنیوں کو سفاری پارک منتقل کرنے کا عندیہ دے دیا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمٰن نے کہا کہ بیمار ہتھنی کا آج سے علاج شروع کر دیا گیا ہے، معائنہ اور علاج کے دوران ٹیم کو تمام سہولتیں دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہتھنی کے علاج کے لیے تمام ادویات، ایکسرے اوردیگر تمام چیزیں فراہم کی گئی ہیں۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا ہے کہ عالمی ماہرین کی ٹیم ہتھنی کی صحت سے متعلق مکمل جائزہ لے کر علاج کرے گی۔
Comments are closed.