ہفتہ 24؍رمضان المبارک 1444ھ 15؍اپریل 2023ء

کراچی، چڑیا گھر میں ہتھنی نور جہاں کی حالت تشویشناک

کراچی کے چڑیا گھر میں موجود ہتھنی نور جہاں کی حالت تشویشناک ہو گئی۔

ڈائریکٹر چڑیا گھر کنور ایوب نے کہا ہے کہ اگلے 3 دن ہتھنی کی طبیعت کے حوالے سے اہم ہیں۔

کنور ایوب کا کہنا ہے کہ مقامی ڈاکٹرز ہتھنی کو طبی امداد فراہم کر رہے ہیں، ٹیم فورپاز کو ہتھنی کی صحت سے مسلسل آگاہ کیا جا رہا ہے۔

کراچی چڑیا گھر کی ہتھنی نور جہاں خشک تالاب میں گر گئی۔

انہوں نے کہا کہ جانوروں کے طبی ماہرین کی ٹیم فورپاز انٹرنیشنل جلد پاکستان روانہ ہو گی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز ہتھنی کو وٹامن کی ڈرپ لگا رہے ہیں تاکہ ہتھنی دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑی ہو۔

انتظامیہ نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے نور جہاں اپنے کمزور پیروں سے کھڑی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.