gay vegas hookup hookup Cragsmoor New York whisper hookup hookup Blooming Grove

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

کراچی، پیپلز بس سروس کا کرایہ کتنا ہوگا؟

سندھ کے وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلزبس سروس چلنا شروع ہوگئی ہے۔

ایک بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ 25 روپے سے 50روپے تک ہوگا، فی الحال بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی شہر کو ترقی دینے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے، ٹرانسپورٹرز پرانی بسوں کی جگہ نئی بسیں لائیں۔

پیپلز بس منصوبے کو سراہتے ہوئے شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کی طرف سے یہ بہت اچھا اقدام کیا گیا ہے۔

شہریوں نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے معیاری اور سستی ٹرانسپورٹ کی فراہمی ان کے لئے بہت فائدہ مند ہو گی۔

کراچی کراچی کے شہریوں کے لئے بڑی خوشخبری،ماڈل…

خیال رہےکہ شہر میں 7روٹس پر مرحلہ وار 240 بسیں چلائی جائیں گی، شارع فیصل پر مختلف مقامات پر پیپلزبسوں کےاسٹاپ بنائے گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.